حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مراکش کشتی حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: کشتی حادثہ میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کا ڈوب جانا انتہائی افسوسناک اور کربناک سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا: کشتی حادثہ میں فوت ہونیوالوں کے خاندانوں سے گہرے صدمے و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: حکومت اور اداروں کی جانب سے کئی بار انسانی سمگلرز کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے اعلانا ت کئے گئے لیکن عملی طور پرغفلت دیکھنے کو ملی۔
انہوں نے مزید کہا: آئے روز ایسے سانحات اور درجنوں افراد کاڈوب جانا ایک انسانی المیہ ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اس قومی اور بین الاقوامی مسئلے کے حل کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ مل کر جامع پالیسی مرتب کرنی چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ